مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شگاگو میں ہونے والی میراتھن ریس میں امریکی ایتھلیٹ ولیم کیوینیز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگيا ہے۔ذرائع کے مطابق ریس ختم ہونے میں صرف پانچ سو گز کا فاصلہ باقی تھا کہ ولیم کیوینیز کودل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے۔دی ونڈی سٹی میں ہونے والی میراتھن ریس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیالیکن امریکی ایتھلیٹ کیلئے یہ میراتھن زندگی کی آخری ریس ثابت ہوئی۔10کلو میٹر پر مشتمل ریس میں ولیم کیوینیز ساڑھے نو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ ہلاک ہو گئے۔ کینیا سے تعلق رکھنے والےموسزمیسوپ نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے پانچ منٹ اور 37 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مہر نیوز- 10اکتوبر2011ء: شگاگو میں ہونے والی میراتھن ریس میں امریکی ایتھلیٹ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگيا ۔
News ID 1429661
آپ کا تبصرہ